جنوبی افغانستان؛ 80 پولیس اہلکار چوکیاں خالی کرکے فرار ہوگئے


جنوبی افغانستان؛ 80 پولیس اہلکار چوکیاں خالی کرکے فرار ہوگئے

قندھارہائی وے پر موجود 7 پولیس چوکیوں سے 80 پولیس اہلکار تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے فرار ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افغانستان میں 80 سے زائد پولیس اہلکار 6 مہینوں سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے 7 چوکیوں کو خالی کرکے اسلحہ سمیت ارزگان کے مرکز پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خالی کی جانے والی 7 پولیس چوکیاں ارزگان کے مرکزی شہر ترینکوت  اور صوبہ قندھار کے شہر شاہ ولی کوٹ کے درمیان واقع ہیں۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت تنخواہیں ادا نہیں کرتی تب تک ڈیوٹی پر نہیں جائیں گے۔

عبداللہ نامی پولیس اہلکار نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے انہیں 6 مہینوں سے تنخواہیں ادا نہیں کی ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں۔

عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ حساس جگہوں میں سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کا بھی یہی حال ہے ان کو بھی کئی مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں۔

ارزگان کے گورنر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری