ترک جنگی جہازوں کی داعش پر زبردست بمباری، 28 دہشتگرد مارے گئے


ترک جنگی جہازوں کی داعش پر زبردست بمباری، 28 دہشتگرد مارے گئے

ترک مسلح افواج  نے شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے شروع کردہ فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں داعش کے 28  دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔  

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترک مسلح افواج   کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ فرات ڈھال کاروائی  کے  181 ویں روزالباب میں داعش کے 18 ٹھکانوں، دوکمان کنٹرول مرکز، اسلحے کے ڈپوؤں اور اسلحے اور گولہ بارود سے لدی ہوئی ایک  گاڑی  پر حملے کر کے انھیں تباہ کر دیا گیا ہے۔  

ذرائع کے مطابق، فضائی کاروائی اور گولہ باری  کے نتیجے میں 28 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے لاحق سرحدی  خطرات کو دور کرنے کے لیے  شام  کے شمالی علاقے میں اتحادی قوتوں کی حمایت کی غرض سے  24 اگست  2016 کو فوجی کارووائی شروع کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ترک مسلح افواج دعوی کے مطابق، فرات ڈھال کاروائی کے آغاز سے لیکر اب تک 3591 دستی بموں اور 55  سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری