آرمی چیف جنرل باجوہ دہشتگردی کے خلاف پاک افغان کاوشوں کے لئے پرامید


آرمی چیف جنرل باجوہ دہشتگردی کے خلاف پاک افغان کاوشوں کے لئے پرامید

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں اور ان مشترکہ کوششوں کو جاری رہنا چاہیئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اطلاع دی ہے کہ آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس ہوا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلا رنگ و نسل اور تعلق سب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بیان کے مطابق جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں اور ان مشترکہ کوششوں کو جاری رہنا چاہیئے۔

اجلاس سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ کیلئے افغان سیکورٹی فورسزسے تعاون بڑہایا جائے۔

جی ایچ کیو میں سیکورٹی سے متعلق اہم اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئےمؤثر اقدامات کیےجائیں۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک افغان مشترکہ کاوشیں جاری رہنی چاہئیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری