امریکہ اور اسرائیل ایران سے کیوں ڈرتے ہیں؟ + ویڈیو


امریکہ اور اسرائیل ایران سے کیوں ڈرتے ہیں؟ + ویڈیو

دمشق کے مطالعاتی مرکز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ خطے کے کٹھ پتلی حکومتوں کے درمیان ایک خود مختار ایران مغربی دنیا اور اسرائیل کے لئے تشویش کا باعث ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دمشق کے مطالعاتی مرکز کے ڈائریکٹر «بسام ابو عبدالله» نے تسنیم کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: امریکہ ایران سے بہت ڈرتا ہے کیونکہ اسرائیلی لابی ایران کے خلاف تبلیغات میں مصروف ہے جس کی اصل وجہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک میں صرف ایران ہے جو علمی توانائی سے سرشار ہے  اور یہی امر استعماری طاقتوں کی بوکھولاہٹ کے شکار ہونے کا سبب ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی جمہوری ایران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر جدید سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی طور پر بھی اپنے فیصلے خود ہی کرتا ہے۔

ابوعبدالله نے تاکید کرتے ہوئے کہا: امریکہ اس وقت ایران سے سخت خائف ہے، اسرائیل ہمیشہ امریکی قیادت کو ایران کے خلاف متحرک کرنے کی کوشش کرتاہے، کیونکہ اسرائیلی لابی کو خطے میں ایران کے علاوہ  جدید سائنسی اور ٹیکنالوجی سے سرشار کوئی دوسرا ملک نظر نہیں آتا ہے جو اسرائیل کیلئے باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا: خطے میں تکفیری دہشت گردوں کا صحیح معنوں میں مقابلہ کرنے والا ملک صرف ایران ہی ہے۔

ایران ایک خود مختار ملک ہے جس کی وجہ سے مغربی ممالک ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے سخت پریشان ہیں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری