پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے


پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اس دن کے منانے کا مقصد مادری زبانوں کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔ اقوام متحد ہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں 1999ء سے مادری زبانوں کا عالمی دن 21فروری کو منایا جاتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پنجابی، سندھی، سرائیکی، بنگالی، پشتو، بلوچی، شینا، بلتی اور براہوی پاکستان کی قدیم ترین زبانیں ہیں۔

پنجابی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے جسے48 فیصد افراد بولتے ہیں، سندھی 12 فیصد، سرائیکی10 فیصد، پشتو، اردو اور انگریزی8,8 فیصد، بلوچی3 فیصد، ہند کو 2 فیصد جبکہ براہوی زبان ایک فیصد پاکستانی استعمال کرتے ہیں۔

17نومبر 1999ء میں یونیسکو نے یہ دن منانے کا اعلان کیا اور 2000ء سے یہ پوری دنیا میں منایا جارہا ہے۔

2008ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس حوالے سے قرارداد منظور کی اور 2008ء کو عالمی زبانوں کے سال کے طور پر منایا گیا۔

یہ دن 1952ء کے شہیدوں کی یادتازہ کرتا ہے جو اپنی مادری زبان کا حق حاصل کرنے کے لیے شہید کر دیئے گئے۔

بنگالی مسلمانوں کا مطالبہ تھا کہ ان کی مادری زبان کو بھی قومی زبان تسلیم کیا جائے۔ چنانچہ 21 فروری 1952ء میں بنگالی کے حق میں مظاہرے ہوئے جن پر تشدد کی وجہ سے ڈھاکہ یونیورسٹی کے چار طلبا شہید ہو گئے۔

ان کی یاد میں ڈھاکہ کا مشہور شہید مینار تعمیر کیا گیا اور بنگلہ دیش حکومت اس دن کو سرکاری سطح پر مناتی ہے، بعد میں اقوام متحدہ نے بھی اسی دن (21فروری) کو مادری زبانوں کا دن قرار دے دیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری