اقوام متحدہ میں روس کے مستقل سفیر انتقال کرگئے


اقوام متحدہ میں روس کے مستقل سفیر انتقال کرگئے

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے وٹالی چرکن کا انتقال ہوگیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،اقوام متحدہ کے لئے  روسی مستقل نمائندے وٹالی چرکن انتقال کرگئے ہیں۔

تاہم ان کے علیل ہونے یا اچانک طبیعت بگڑ نے سے متعلق اب تک تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج یعنی منگل کو چرکن کی 65ویں سالگرہ تھی۔

نیویارک پوسٹ کا کہنا ہے کہ چرکن کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ انتقال کرگئے۔

چرکن 2006 سے اقوام متحدہ میں روس کی نمائندگی کررہے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری