مشیر خارجہ پاکستان دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے ایران روانہ


مشیر خارجہ پاکستان دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے ایران روانہ

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مختلف مسائل بالخصوص دفاعی تعاون بڑھانے کے سلسلے میں اسلام آباد سے تہران روانہ ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران روانہ ہو گئے ہیں۔

سرتاج عزیز اپنے دو روزہ دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کرینگے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق سیکرٹری دفاع سید ضمیر الحسن شاہ اور وفاقی سیکرٹری برائے وزارت پانی و بجلی محمد یونس دھاگہ سرتاج عزیز کے ہمراہ ہونگے۔

بعض ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکرٹری دفاع ایرانی وزیر دفاع جنرل حسین دھقان کے ساتھ ملاقات کرینگے۔

ان ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعاون پر زور دیا جائے گا۔   

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری