ترکی نے 277 قضات اور وکلاء کو برطرف کردیا


ترکی نے 277 قضات اور وکلاء کو برطرف کردیا

ترک حکومت نے بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کے شبہے میں 277 ججز اور اعلیٰ وکلا کو برطرف کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال بغاوت کی کوشش کرنے والے حکام کے خلاف ترک حکومت کی تحقیقات تاحال جاری ہیں جس کی وجہ انقرہ نے ایک اور اہم  قدم اٹھاتے ہوئے 277 اعلیٰ ججز اور وکلاء کو برطرف کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ترک حکومت نے اب تک 3886 سے زائد عدلیہ کے ملازمین کو عہدوں سے برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ اردغان حکومت بغاوت کی کوشش کو بہانہ بنا کر حزب اختلاف کے خلاف انتقامی کاروائی کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

 خیال رہے کہ ترکی فتح اللہ گولن کے طرفداروں کا صفایا کرنا چاہتا ہے۔

انقرہ کی جانب سے امریکہ سے کئی بار گولن کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، انقرہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بغاوت کی کوشش گولن کے کہنے پر کی گئی۔

ترکی میں 40 ہزار سے زائد سرکاری اور غیرسرکاری اہلکاروں کو بغاوت کی کوشش کے شہبے میں مقدموں کا سامنا پڑ گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری