افغانستان کے صوبہ خوست سے1450 خاندان واپس بکہ خیل کیمپ پہنچ گئے


افغانستان کے صوبہ خوست سے1450 خاندان واپس بکہ خیل کیمپ پہنچ گئے

افغانستان کے صوبہ خوست سے بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اب تک1450 خاندان واپس بکہ خیل کیمپ میں پہنچ گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست سے بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اب تک1450 خاندان واپس بکہ خیل کیمپ میں پہنچ گئے۔

فاٹا کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے فاٹا کے بے گھر افراد ( آئی ڈی پیز) کی افغانستان کے صوبہ خوست سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے اب تک 1450 خاندان کے پی کے میں بے گھر افراد کیلئے قائم کئے گئے بکہ خیل کیمپ میں واپس پہنچ گئے ہیں۔

حکام کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست سے واپس آنے والے بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، ان بے گھر افراد کو معاوضہ جات کے فارم پر کرکے اپنے آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا، واپس آنے والے افغان مہاجرین کو اپنے علاقوں میں واپسی کے موقع پر 25 ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10 ہزار روپے کرایہ کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری