4 ممالک میں 1.4 میلین بچے بھوک سے مرنے کے قریب


4 ممالک میں 1.4 میلین بچے بھوک سے مرنے کے قریب

دنیا کے 4 ممالک میں دس لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کی وجہ سے مرنے کے قریب ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں بچوں کی تنظیم یونیسف کا کہنا ہے کہ نائیجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن میں دس لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کی وجہ سے قریب المرگ ہیں۔

یمن میں سعودی اتحادی افواج کے حملوں کی وجہ سے 4 لاکھ 62 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمن میں 17 میلین انسانوں کو فوری غذائی امداد کی ضرورت ہے اگر ان افراد کی مدد نہ کی گئی تو سینکڑوں بچے خوراک کی کمی کی وجہ سے ہلاک ہوسکتے ہیں۔

نائجیریا میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی وجہ سے 4 لاکھ 50 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کے صوبے بورنو میں خطرناک حد تک قحطی بڑھ گئی ہے جہاں فوری امداد کی ضرورت ہے۔

یونسیف کا کہنا ہے کہ قحط زدہ علاقوں تک امدادی سامان پہنچانا بھی نہایت مشکل کام ہے کیونکہ ان علاقوں پر دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔

یونیسف نے رپورٹ دی ہے کہ صومالیہ میں 1 لاکھ 85 ہزار بچوں کی فوری غذائی امداد کی ضرورت ہے جبکہ سوڈان میں 2لاکھ 70 ہزار بچے شدید غذائی قلت کے شکار ہیں سوڈان کے صرف ایک علاقے میں 20 ہزار بچے موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں۔

یونیسف کے ڈائریکٹر انتھونی لیک کا کہنا ہےکہ اگر بروقت امداد رسانی کی گئی تو بہت سے بچوں کی جانیں بچ سکتی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری