افغانستان میں پاکستانی پرچم نذرآتش، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ + تصاویر


افغانستان میں پاکستانی پرچم نذرآتش، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ + تصاویر

جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سینکڑوں کفن پوش افراد نے سرحد پار پاکستانی فوج کی حالیہ گولہ باری کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو نذرآتش کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افغانستان میں سینکڑوں افغان باشندوں نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرکے سرحد پر فوج تعینات کرے۔

کفن پوش مظاہرین نے پاکستانی حکومت اور فوج کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو نذر آتش کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا پاکستان دہشت گردوں کی ماں اور پناہ گاہ ہے،کابل حکومت اسلام آباد سے اپنا سفیر واپس بلا کر روابط ختم کردے۔

کفن پوش مظاہرین کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک افغانستان کا دفاع کیا جائے گا، پاکستان کو کسی بھی صورت میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ھلمند صوبے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ کابل حکومت پاک فوج کے خلاف کارروائی کرے اور میزائل کا جواب میزائل ہی سے دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے بھی افغانستان میں پاکستان مخالف مظاہرے کرکے پاکستان کی خفیہ ایجنسی کی علامت (مارخور) کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کچھ پاکستان مخالف طاقتیں بعض افغانوں کو پاکستان کے خلاف بھڑکاتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں مقیم 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری