افغان پولیس اہلکار طالبان کو اسلحہ فراہم کررہی ہے، یورپی یونین


افغان پولیس اہلکار طالبان کو اسلحہ فراہم کررہی ہے، یورپی یونین

افغانستان میں یورپی یونین کے سفیر کا کہنا ہے کہ بعض افغان اہلکاروں کی طرف سے طالبان کو اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے لئے یورپی یونین کے سفیر فرانز مائیکل میلبن کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بعض پولیس اہلکار افغان طالبان کو فوجی ساز و سامان فروخت کررہے ہیں جس کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔

یورپی یونین کے سفیر نے مزید کہا کہ یہ جان کر انہیں بہت دکھ ہوا ہے کہ بعض پولیس اہلکار طالبان کو فوجی ساز و سامان فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔

یورپی سفیر کا تاکید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کی ضرورت ہے جبکہ ہم افغانستان میں کرپشن کو روکنے کے لئے اہم اقدامات کررہے ہیں۔

دوسری طرف افغان وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ طالبان کو اسلحہ فروخت کرنے کے معاملے کی بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔

شمالی افغانستان کے صوبے قندوز کے گورنر کا اس بارے میں کہنا تھا کہ بہت سارے علاقوں میں کھلے عام اسلحہ فروخت کرنے کے مراکز بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل 7 افغان پولیس اہلکار طالبان کو اسلحہ فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کئے گئے تھے جن پر گزشتہ دو سالوں کے دوران  مختلف قسم کے فوجی ساز و سامان طالبان کو فروخت کرنے کا الزام ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری