انتفاضہ فلسطین خطے میں یہودی غلبے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ


انتفاضہ فلسطین خطے میں یہودی غلبے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ

افغان قانون سازی کمیشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ انتفاضہ فلسطین نے یہودیوں کو خطے پر مسلط ہونے سے روک دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان قانون سازی کمیشن کے چیئرمین مولوی عبد نذیر حنفی نے تسنیم نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو باہمی اختلافات سے بالا تر ہوکر اتفاق و اتحاد سے کفر کے خلاف کام کرنا چاہئے۔

مولوی عبدنذیر نے مزید کہا: مسلم امہ کو پوری طاقت کے ساتھ فلسطین کا دفاع کرنا چاہئے، انتفاضہ فلسطین خطے میں یہودی غلبے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

افغان قانون سازی کمیشن کے چیئرمین کا تہران میں انتفاضہ فلسطین کانفرس میں شرکت کرنے کے بعد کہنا تھا: اس قسم کے اجتماعات دشمن کے ہر قسم کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیتے ہیں، دشمن کو سمجھنا چاہئے کہ امت مسلم متفق ہے لہٰذا اسلام دشمن پالیسیوں سے باز رہیں۔

انہوں نے کہا: عالمی استعمار کی سازشوں کو ناکام بنانے کا بہترین راہ حل امت میں اتفاق و اتحاد ہی ہے، دشمن ہمارے اندرونی اختلافات سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔

افغان سیاستدان کا کہنا تھا کہ اگر عرب اور عجم مسلمان ایک ہوجائیں تو اسلام کے ازلی دشمن کا خاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے عالم اسلام میں ہونے والے خون خرابے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری