سعودی فوج، یمنی فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتی، شرف لقمان


سعودی فوج، یمنی فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتی، شرف لقمان

یمن فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی بزدل فوج یمنی فوجی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل شرف لقمان کا کہنا ہے کہ سعودی فوج پر حیرت انگیز حملے کئے جائں گے۔

لقمان کا مزید کہنا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل حملے اگرچہ محدود ہیں لیکن آل سعود کے لئے نہایت تکلیف دہ ہیں، یمن کی سرکاری فوج آل سعود کے اتحایوں کے بارے میں درست معلومات رکھتی ہے جس کی وجہ سے سعودی اتحادیوں کو شدید خدشات کا سامنا ہے۔

شرف لقمان نے واضح کیا کہ یمن کسی کے ساتھ کھیل نہیں کھیل رہا ہے جو ہم نے کہا وہی کر دکھایا ہے، اب سعودی کو مزید سبق سکھایا جائے گا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئےکہا: سعودی فوج کے پاس وہ صلاحیت نہیں کہ وہ یمنی غیرت مند قوم اور فوج کا مقابلہ کرسکے۔

یمنی قوم اور فوج آل سعود کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری