بھارت دنیا میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا


بھارت دنیا میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

سویڈن میں قائم سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق، بھارت گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دنیا میں اسلحہ کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سویڈن میں قائم سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق بھارت 2012 سے لیکر 2016 تک کے عرصہ کے دوران دنیا بھر میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار ملک رہا۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران بھارت نے عالمی سطح پر فروخت ہونے والے مجموعی اسلحہ کا 13 فیصد خریدا جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ شرح ہے۔

اس عرصہ کے دوران بھارت نے روس، امریکہ،اسرائیل اور جنوبی کوریا سے جدید ترین اسلحہ کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھا۔

رپورٹ کے مطابق 2007 سے لیکر 2011 اور 2012 سے لیکر 2016 تک عرصہ میں بھارت کی جانب سے اسلحہ کی خریداری میں 43 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یہ شرح بھارت کے ہمسایہ ممالک پاکستان اور چین کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔

دھیان رہے کہ امریکہ مسلسل خطے میں اسلحے کی دوڑ کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان بھارت کے جنگی جنون کے باعث خطے میں طاقت کے توازن کے بگڑنے پر اقوام متحدہ سے کئی مرتبہ احتجاج کر چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری