عادل الجبیر کی العبادی سےملاقات


عادل الجبیر کی العبادی سےملاقات

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے وزیر اعظم حیدر العبادی سے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی، موصل میں تکفیری دہشت گرد داعش کے خلاف جنگ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نے موصل میں داعش کے خلاف جنگ میں عراقی فوج کی کامیابیوں پر حیدرالعبادی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب عراق کے امن و امان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر قسم کی تعاون کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ بغداد کے دورے پر ہیں، 2003 کے بعد سعودی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

عادل الجبیر کا دورہ بغداد ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ عراقی فوج نے شام کے علاقے البوکمال میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری