جرمن ایجنسی غیر ملکی صحافیوں کی جاسوسی میں ملوث


جرمن ایجنسی غیر ملکی صحافیوں کی جاسوسی میں ملوث

جرمنی کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف صحافیوں کی جاسوسی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بین الاقوامی جریدے سپائیجل نے صحافیوں کی جاسوسی کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جرمن خفیہ ایجنسی بی این ڈی نے دنیا بھر میں غیر ملکی صحافیوں کی جاسوسی کی۔

 رپورٹ کے مطابق ان میں پاکستانی صحافیوں سمیت بی بی سی، رائٹرز، نیویارک ٹائمز کے صحافی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس ایجنسی نے مختلف صحافیوں کے نہ صرف ٹیلی فون ٹیپ کیے بلکہ ان کی نقل و حمل پر بھی گہری نظر رکھی۔

جریدے میں شائع ہونے والی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ افغانستان میں بی بی سی کیلئے کام کرنے والے نمائندے کے بھی فون ٹیپ کیے جاتے رہے ہیں۔

اسی طرح زمبابوے کے اخبار ڈیلی نیوز کی بھی جاسوسی کی جاتی رہی ہے۔

10 سال سے فرانسیسی ٹی وی 24 کیلئے رپورٹنگ کرنے والے صحافی آرنلڈ زجتمان جس کا تعلق بیلجیئم سے تھا اور افریقی ملک کانگو میں کام کرتے تھے، جرمن خفیہ ایجنسی نے ان کی نقل و حرکت سے متعلق باقاعدہ رپورٹ تیار کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری