جرمن ڈرائیور نے راہگیروں کو کچل دیا


جرمن ڈرائیور نے راہگیروں کو کچل دیا

جرمنی کے شہر ہائڈلبرگ میں ڈرائیور نے جان بوجھ کر راہگیروں کو کچل دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے شہر ہائڈلبرگ میں ڈرائیورنے جان بوجھ کر گاڑی کو راہگیروں پر چھڑادی ہے۔

3جرمن شہری گاڑی کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس نے ڈرائیور کو گولی مار کرزخمی کردیا ہے۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈرائیور ذھنی طور پر بیمارتھا، البتہ ذھنی بیماری کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

یاد رہے یورپ میں گاڑی کے ذرئعے کچل کے لوگوں کو ہلاک کرنے کے کئی واقعات پہلے پیش آچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری