امریکہ مشرق وسطی میں ایف 35 لڑاکا طیارے تعینات کرے گا


امریکہ مشرق وسطی میں ایف 35 لڑاکا طیارے تعینات کرے گا

امریکی ائیرفورس کے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں ایف 35 تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ایئر فورس کے جنرل ہربرٹ کارلیسل کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ خطے داعش سمیت دیگر دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے ایف 35 جنگی طیارے تعنیات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

امریکی جنرل کا نے مزید کہا ہے کہ جنگی طیاروں کو مستقبل قریب میں تعینات کرنے کا ارادہ نہیں ہے بلکہ اگلے چند سالوں کے دوران کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے، ممکن ہے ایف 35 لڑاکا طیاروں کو اییشیا پیسیفک اور یورپ میں اسی موسم بہار میں ہی تعنیات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا ایف 35 طیارے عراق اور شام میں امریکی فضائیہ کو مزید مستحکم کریں گے۔

واضح رہے کہ ایف 35 طیارے  کی خاص بات اس میں سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس کی عمودی پرواز اور لینڈنگ کی صلاحیت ہے، ایف35 طیارے میں جدید ترین ریڈار، ایویونکس اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نصب ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری