وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آغاز


وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آغاز

اجلاس میں تمام دس رکن ممالک یعنی پاکستان، افغانستان، آذربائیجان، کرغزستان، ایران، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان، قازقستان اور ازبکستان شرکت کر رہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کا 13 واں اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے سربراہ مملکت اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

سربراہ اجلاس میں چین خصوصی نمائندے کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے۔

13 ویں اجلاس کا موضوع "علاقائی خوشحالی کیلئے رابطے" ہے جسکی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تناظر میں خصوصی اہمیت ہے۔

رکن ممالک توانائی، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور تجارت کے شعبوں میں علاقے کے اندر اور مختلف خطوں کے درمیان رابطے بڑھانے پر خصوصی توجہ دیں گے۔

سربراہ اجلاس میں ای سی او ویژن 2025 اور اعلان اسلام آباد کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس کے اختتام پر رکن ممالک کے راہنماوں باہمی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

اس سے قبل 12واں سربراہ اجلاس باکو، آذربائیجان میں 2012 میں ہوا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری