دہشت گردی گھمبیر مسئلہ ہے جس سے اسلامی ملک ہی متاثر ہورہے ہیں، الہام علیوف


دہشت گردی گھمبیر مسئلہ ہے جس سے اسلامی ملک ہی متاثر ہورہے ہیں، الہام علیوف

آذربائیجان کے صدر نے کہا ہے کہ امن اور برداشت کے رویے کو فروغ دینا ہے، تیل اور گیس کی پائپ لائنیں علاقائی تعاون کی مثال ہیں جبکہ اقتصادی تعاون تنظیم کے ذریعے توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ دہشت گردی گھمبیر مسئلہ ہے جس سے اسلامی ملک ہی متاثر ہورہے ہیں، ہمیں امن اور برداشت کے رویے کو فروغ دینا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس کی پائپ لائنیں علاقائی تعاون کی مثال ہیں، فورم کے ذریعے توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔

بدھ کو اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ نگوروکارا باخ پر حمایت کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2016 میں آرمینیا نے دوبارہ جارحیت کا ارتکاب کیا جبکہ آذربائیجان 2017 کو اسلامی ملکوں کی یکجہتی کا سال قرار دیتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امن اور برداشت کے رویے کو فروغ دینا ہے۔ دہشت گردی گھمبیر مسئلہ ہے جس سے اسلامی ملک ہی متاثر ہورہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون سے مواصلاتی مسائل میں کمی ہوگی۔ رکن ملکوں کو علاقائی تعاون کے اس فورم میں کردار ادا کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

صدر آذربائیجان نے کہا کہ تیل اور گیس کی پائپ لائنیں علاقائی تعاون کی مثال ہیں۔ فورم کے ذریعے توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری