مشرقی افغانستان میں پولیس پر حملہ، متعدد جاں بحق


مشرقی افغانستان میں پولیس پر حملہ، متعدد جاں بحق

مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پولیس قافلے پر حملے میں کم سے کم 6 افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پولیس قافلے پر بم حملے میں کم سے کم 6 افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

ننگرہار کے گورنر کا کہنا ہے کہ بم ایک رکشے میں رکھا گیا تھا پولیس کی گاڑی قریب پہنچتے ہی دھماکہ ہوگیا جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دو بچوں سمیت 6 افراد ہسپتال لائے گئے ہیں۔

 ایک مقامی سیکورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ننگرہار کے پولیس کمانڈر عبدالصمد کو ہلاک کرنا چاہتے تھے۔

دھماکے میں عبدالصمد اور ان کا محافظ شدید زخمی ہوئے ہیں اور ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

کسی گروہ یا فرد نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں حالیہ دنوں میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری