کابل: 2 خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک، 43زخمی / طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی


کابل: 2 خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک، 43زخمی / طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس اسٹیشن اور انٹیلی جنس کے دفتر پر خودکش حملوں میں 16افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس اسٹیشن اور انٹیلی جنس کے دفتر پر خودکش حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں 16افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں پولیس اسٹیشن اور انٹیلی جنس کے دفتر پر ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے قریب دھماکے سے اڑا دی تھی۔

نائب ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

اسی طرح دوسرے حملے میں ایک پیدل خودکش حملہ آور نے مشرقی کابل میں واقع انٹیلی جنس کے دفتر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

پبلک ہیلتھ منسٹری کے ترجمان اسماعیل خواسی کا کہنا ہے کہ ان دونوں حملوں میں 16افراد ہلاک اور43 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں ہونے والے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل پولیس سٹیشن اور انٹیلی جنس آفس میں ہونے والے خود کش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ان حملوں کے ذریعے ایک بار پھر کابل میں دہشت اور خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری