شمالی افغانستان کے شہر تالہ اور برفک پر طالبان کا قبضہ


شمالی افغانستان کے شہر تالہ اور برفک پر طالبان کا قبضہ

شمالی افغانستان کے صوبے بغلان کے شہر تالہ اور برفک پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کئی روز طالبان اور افغان سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد تالہ اور برفک نامی علاقوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان کئی دنوں سے گھمسان کی لڑائی جاری تھی تاہم طالبان کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکاروں نے پسپائی اختیار کی ہے۔

طالبان نے تالہ اور برفک کی سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے، طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 3 افغان پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

طالبان کا کہنا ہے کہ  تمام اہم سرکاری دفاتر پر قبضہ کرکے افغان حکومت کے اہلکاروں کو باہر کردیا ہے۔

طالبان نے دعویٰ کیا ہے افغان پولیس کے 13 اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کی ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ بغلان افغان حکومت کے لئے اسٹریٹجک حوالے نہایت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ بغلان کابل کو شمالی صوبوں سے ملاتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری