اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے سالانہ مرکزی کنونشن ’’انوار ولایت‘‘ کا اعلان کردیا۔


اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے سالانہ مرکزی کنونشن ’’انوار ولایت‘‘ کا اعلان کردیا۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سالانہ مرکزی کنونشن ’’انوار ولایت‘‘ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا.

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، گذشتہ روز مرکزی سیکٹریٹ اصغریہ پاکستان "المہدی سینٹر"سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیروان ولایت اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان 26،25،24 مارچ کو بھٹ شاہ میں سالانہ کنونشن منعقد کیا جائے گا، جس میں سندھ بھر سے پیروان ولایت و محبان الزہرا (سلام اللہ علیہ) شرکت کریں گے۔

کنونشن کا آغاز کلام الہی اور دعا کمیل سے ہوگا، جس کے بعد تنظیمی نشتوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

کنونشن میں اضلاع، ڈویزن اور مرکز کی سالانہ کارکردگی  رپورٹس پیش کی جائے گی۔

کنونشن سے علماء کرام و دانشوار حضرات خطاب کریں گے۔ 25

مارچ کو قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی اور دیگر علماء کرام خطاب کریں گے۔

کنونشن میں دیگرشیعہ تنظیموں کے رہنماء بھی شرکت کریں گے۔

کنونشن کے آخری روز یوم زھرا (سلام اللہ علیہ)  کے نام سے جلسہ منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت حجۃ السلام والمسلین علامہ حیدر علی جوادی کریں اور جلسے میں نئے میر کاروان کا اعلان کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری