وزیراعظم نوازشریف 6مارچ کو دو روزہ دورے پر کویت جائیں گے


وزیراعظم نوازشریف 6مارچ کو دو روزہ دورے پر کویت جائیں گے

دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان افرادی قوت، سرمایہ کاری اور معیشت سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات ہوگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف 6مارچ کو دو روزہ دورے پر کویت جائیں گے۔

دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان افرادی قوت، سرمایہ کاری، تجارت اور معیشت سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر بات چیت ہوگی، خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو اس دو روزہ دورے کی دعوت امیر کویت شیخ صباح احمد الجابرالصباح کی طرف سے دی گئی ہے۔

وزیراعظم 6مارچ کو کویت کیلئے روانہ ہوں گے اور اس اہم دو روزہ دورہ کویت کے دوران دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے، قریبی روابط و تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اس کے علاوہ افرادی قوت، معیشت، تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کویت میں اہم تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری