بھارت اور پاکستان کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کا امکان


بھارت اور پاکستان کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کا امکان

بھارتی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت مستقل انڈس کمیشن کا اجلاس 31 مارچ سے پہلے منعقد کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں سندھ طاس معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کیلئے مذاکرات کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی جانب سے مذاکرات معطل کرنے کے فیصلے کے چھ ماہ بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں سندھ طاس معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کیلئے مذاکرات کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت مستقل انڈس کمیشن کا اجلاس 31مارچ سے پہلے منعقد کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت بھارت اور پاکستان کے حکام کو ہر مالی سال پر ملنا ضرروری ہے اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔ لیکن اس بات کے امکانات ہیں کہ ہم اس ماہ کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ایک یا دو دن کیلئے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ کمیشن کا گزشتہ اجلاس جون 2015 میں منعقد کیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری