یمنی ڈرون جلد ہی آپریشنل ہوجائیں گے

یمنی ڈرون جلد ہی آپریشنل ہوجائیں گے

یمن میں قابضین کے جنگی جرائم سے متعلق دستاویزات تیار کرنے والے سٹاف کے چیئرمین نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کی جانب سے مستقبل قریب میں ڈرون طیاروں کے آپریشنل ہونے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن میں قابضین کے جنگی جرائم سے متعلق دستاویزات تیار کرنے والے سٹاف کے چیئرمین یوسف مجمل الحاضری نے یمن میں قابضین کے حالیہ جنگی جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یمن کی 700 روزہ جنگ اور سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں صہیونیوں اور امریکیوں کی جانب سے بے گناہ عوام کا قتل عام کے بعد یمن کی صورتحال تصور سے بالاتر ہے۔

سعودی اتحاد کی قابض افواج نے جہاں تک ممکن تھا، یمن کے تمام علاقوں پر بمباری کی اور اس کے علاوہ تمام اطراف سے یمنی عوام کا محاصرہ حتی کہ ان کو ادویات اور خوراکی مواد تک پہنچانے میں بھی رکاوٹیں پیدا کی گئیں جس کی وجہ سے اس ملک کی صورتحال نہایت خطرناک مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قابضین کی جانب سے یمن کا محاصرہ کرنے کے سبب اکثر اسپتالوں اور صحتی مراکز میں ابتدائی طبی امداد بھی میسر نہیں جبکہ ادویات اور خوراکی مواد کی قیمتیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔

یمن میں قابضین کے جنگی جرائم سے متعلق دستاویزات تیار کرنے والے سٹاف کے چیئرمین کا یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: برکان-2 نامی میزائل کو سکڈ میزائل کی جدیدترین قسم ہے، کا ریاض پر حملہ کرنے سے پہلی مرتبہ کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قابض ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات نے ملک کے تمام نکات میں اینٹی میزائل سسٹم نصب کیا ہے۔ جبکہ اکثر شاہزادوں نے خوفزدہ ہوکر اپنے محلوں کو بھی ترک کردیا ہے۔

یوسف مجمل الحاضری نے مزید کہا: آج تمام شاہزادے اور یمن کے خلاف جنگ کرنے والے مسئولین اور حتی آرا تیل کمپنی جو اس جنگ کے مالی معاون ہیں، یمنیوں کے اہداف کے فہرست میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن کی فوجی صنعت میں مزید کامیابیوں کے بارے میں کہونگا کہ یمنی وزارت دفاع نے گزشتہ دنوں چار قسم کے ڈرون طیاروں کی رونمائی کی ہے جن کے نام قاصف-1، ہدہد-1، راصد اور رقیب ہیں جو جلد ہی آپریشنل کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد کی موجودگی میں مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون طیاروں کی نمائش کا افتتاح ہوا۔

اس نمائش میں مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون طیاروں کے ابتدائی نمونوں کی رونمائی کی گئی۔

یہ طیارے جارحانہ، جاسوسی، اطلاعات اکھٹے کرنے اور الرٹ جیسی مختلف کارروائیوں کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری