فاٹا کو قومی دھارے میں ادغام ور ایف سی آر کا خاتمہ تاریخی کارنامہ ہے، امیر مقام


فاٹا کو قومی دھارے میں ادغام ور ایف سی آر کا خاتمہ تاریخی کارنامہ ہے، امیر مقام

وزیراعظم پاکستان کے مشیر کا کہنا ہے کہ محمد نواز شریف نے فاٹا کے پختونوں کیلئے ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے فاٹا کے پختونوں کیلئے ایک اور تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں ادغام اور FCR کے خاتمے کیلئے کسی نے 70 سال میں بات تک نہیں کی، قبائلی اور خیبرپختونخوا کے عوام کو اصلاحات اور انضمام پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ محمدنوازشریف خودفیصلے کاخالق ہے، خود اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دی اور خود ہی پارلیمنٹ سے منظور کرایا اور آج وفاقی کابینہ میں بھی منظور کرکے تاریخ رقم کردی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے عوام محمدنوازشریف کایہ احسان زندگی بھر یاد رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انجینئرامیرمقام نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر نوازشریف دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے فیصلے کرتے تو 126 دن عمران خان والے دھرنے پر فیصلے کرتے مگر یہ فیصلہ انہوں نے اپنے ذاتی خواہش اور پختونوں سے محبت کے بدولت کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم محمدنوازشریف کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں کہ انکے اس عظیم فیصلے سے فاٹا کو دس سال تک سالانہ تقریباً 110 ارب روپے کا اضافی گرانٹ بھی ملے گی، اور بلدیاتی نظام بھی رائج کردیا جائیگا، 2018کے انتخابات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمائندگی بھی ملے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری