امریکی حملوں میں یمن کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید


امریکی حملوں میں یمن کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید

یمنی ذرائع نے ملک کے جنوب مشرق میں تازہ امریکی حملوں کے دوران متعدد عام شہریوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے آج علی الصبح یمن کے صوبہ شبوہ کے علاقے الصعید پر 35 مرتبہ بمباری کی۔ اس کے علاوہ غزان نامی شہر کو بھی کئی بار ڈرون میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

یمنی ذرائع نے وضاحت کی کہ یہ حملہ شبوہ میں سعد عاطف نامی القاعدہ کے ایک کمانڈر کی رہائش گاہ اور کارخانے پر کیا گیا۔

اس حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

ان حملوں کے بعد رہائشی علاقے کے کئی مکانات تاحال آگ کی زد میں ہیں۔

واضح رہے کہ جنوب مشرقی یمن میں القاعدہ کے خلاف آپریشن کے بہانے امریکی فوج کےخوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔

یہ امریکی دستے القاعدہ کے سرغنہ سعد العاطف کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے جنوب مشرقی یمن کے علاقے شبوہ میں تعینات گئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری