امریکی وزارت دفاع نے ایرانی بحریہ کی مشقوں کو بہترین جنگی مشقیں قرار دیا


امریکی وزارت دفاع نے ایرانی بحریہ کی مشقوں کو بہترین جنگی مشقیں قرار دیا

امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کی حالیہ عظیم مشقیں بہترین معیار کی جنگی مشقیں تھیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کرسٹوفر شیرووڈ نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کی عظیم مشقیں اسلامی جمہوریہ کی فوج کی صلاحیتوں کی پاسداری اور تربیت کیلئے اعلیٰ معیار کی بہترین جنگی مشقیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ بالکل امریکی بحریہ کی مانند اپنی جنگی مشقوں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ منعقد کرتی ہے۔

ترجمان امریکی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ یہ امر کہ امریکی فوج خطے یا دنیا کے دیگر نکات میں منعقد ہونے والی دوسروں کی جنگی مشقوں سے آگاہی حاصل کرتے ہیں، ایک محتاطانہ اور بہترین عمل ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی بحریہ نے گزشتہ ہفتے اعلی معیار کے بہترین جنگی مشقوں کا انعقاد کیا۔

یہ مشقیں 2 ملین کلومیٹر پر محیط آبنائے ہرمز، خلیج عمان، شمالی بحر ہند اور باب المندب تک وسیع پیمانے پر منعقد کی گئیں۔

  

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری