یمن پر سعودی حملے جاری، 5شہید 10 زخمی

یمن پر سعودی حملے جاری، 5شہید 10 زخمی

شمالی یمن پر سعودی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے کئی بے گناہ یمنی شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شمالی یمن کے علاقے البرکہ میں آل سعود کے اتحادی جنگی جہازوں نے ممنوعہ بموں کا استعال کرکے متعدد بے گناہ لوگوں کو شہید یا زخمی کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صعدہ کے علاقے البرکہ پر کلسٹر بم گرائے ہیں جس کی وجہ سے موقع پر ہی 5 افراد شہید اور 10 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے جمعرات کے روز سے حملوں میں تیزی لاتے ہوئے کلسٹر بموں کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے متعدد رپورٹوں میں یمن پر سعودی جارحیت میں ممنوعہ کلسٹر بم استعمال کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے یمن کے رہائشی علاقوں پر جو ممنوعہ کلسٹر بم گرائے ہیں وہ امریکہ کے تیار کردہ ہیں ان کلسٹر بموں تک صرف سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو ہی رسائی حاصل ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری