پاک فوج نے دنیا کے خطرناک ترین علاقے سے دہشتگردوں کو نکال دیا، برطانوی اخبار


پاک فوج نے دنیا کے خطرناک ترین علاقے سے دہشتگردوں کو نکال دیا، برطانوی اخبار

دہشتگردی کیخلاف شمالی وزیرستان میں پاکستان فوج کی کامیابیوں پر غیرملکی میڈیا نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں پر غیرملکی میڈیا نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے دنیا کے خطرناک ترین علاقے سے دہشتگردوں کو نکال دیا ہے۔

 برطانوی اخبار نے تبصرہ کیا ہے کہ ان مشکل ترین حالات سے پاکستان کا نکل آنا معجزے سے کم نہیں۔

برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ایک وقت میں مغربی ایجنسیاں پاکستان کے ٹوٹنے کی پیشگوئی کرتی تھیں لیکن پاکستان نے ثابت کر دیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔

تاہم برطانوی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب شکست خوردہ دہشتگرد پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آمد کیا جا رہا ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاک افغان سرحد میں پاک افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کو انتہائی مطلوب متعدد دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری