پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی


پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے خبر دی ہے کہ آرمی چیف اور ایرانی سفیر کی ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پاک فوج برادر ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

جنرل قمر باجوہ نے مزید کہا کہ پاک ایران فوجی تعاون سے علاقے میں امن کو فروغ ملے گا۔

ملاقات میں ایرانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ہے اور کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد قابل تعریف اقدام ہے۔

دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک میں آپریشن رد الفساد کے آغاز کے ساتھ ہی پاک فوج کے سربراہ کی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

 پچھلے چند روز میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور ڈپٹی سپریم کمانڈر، روسی سفیر اور ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی اقر سے میں ملاقات کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری