فرانسیسی وزیردفاع لبنان پہنچ گئے


فرانسیسی وزیردفاع لبنان پہنچ گئے

لبنانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی وزیردفاع لبنان کے دورے پر بیروت پہنچ گئےہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی وزیر دفاع جان ایف لورڈیان لبنانی دارالحکومت بیروت پہنچ گئے ہیں۔

فرانسیسی وزیر دفاع لبنانی اعلیٰ حکام سے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، جان ایف لبنان کے صدر میشل عون، پالیمانی اسپیکر نبی بیری، وزیراعظم سعد الحریری، لبنانی وزیر دفاع یعقوب الصراف اور جنرل جان قہوہ چی سے ملاقاتیں کریں گے۔

فرانسیسی وزیر دفاع جنوبی لبنان میں موجود فرانسیسی فوجی کیمپ کا بھی دورہ کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری