ترک سرحد پر شامی جنگی طیارہ گر کر تباہ


ترک سرحد پر شامی جنگی طیارہ گر کر تباہ

شامی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ائیرفورس کا ایک لڑاکا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک غائب ہوگیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج کا ایک جنگی جہاز ترک سرحد کے قریب پرواز کررہا تھا جس کا اچانک مرکز سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

شامی فوج کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ جہاز ترک سرحد کے قریب گرکر تباہ ہوگیا ہے اور پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

دوسری طرف دہشت گرد گروہ احرار الشام نے شامی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی ادلب میں شامی فوج کے جنگی جہاز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا ہے۔

ترک ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ شامی لڑاکا طیارہ انطاکیہ شہر کے قریب گرکر تباہ ہوگیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری