پاک ایران سرحد پر زائرین کا دھرنا/ تصویری رپورٹ


پاک ایران سرحد پر زائرین کا دھرنا/ تصویری رپورٹ

پاک ایران سرحد پر 1500 سے زائد زائرین ایران، عراق کے مقامات مقدسہ پر حاضری دینے کے بعد ایک ہفتہ پہلے تفتان پہنچے ہیں لیکن حکام ان کو سیکورٹی خدشات کے بنیاد پر کوئٹہ جانے سے روک رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سرحدی سیکورٹی حکام نے 8 دنوں سے سینکڑوں زائرین کو تفتان بارڈر پر حراسان کیا ہوا ہے۔

پاک ایران سرحد پر 1500 سے زائد زائرین عراق ایران مقامات مقدسہ پر حاضری دینے کے بعد ایک ہفتہ پہلے تفتان پہنچے ہیں حکام سکیورٹی خدشات کے بنیاد پر کوئٹہ جانے سے روک کر بے جا تنگ کررہے ہیں۔
زائرین کا کہنا ہے کہ کانوائی کے لئے بسوں کی تعداد بھی کافی ہے اس کے باجود حکام زائرین کو تنگ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

زائرین کا کہنا ہے کہ اس وقت تفتان میں 25 سے زائد بسیں موجود ہیں۔

زائرین میں بچے ،خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں جو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ،تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین کے پاس کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہو چکا ہے اور وہاں پر کھانے پینے کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے زائرین نے دھرنہ دیا ہے۔

زائرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے جلد از جلد ان کو آبائی علاقوں میں پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری