سعودی عرب اور خلیجی ممالک مشرق وسطی میں دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں، امریکی تجزیہ نگار

سعودی عرب اور خلیجی ممالک مشرق وسطی میں دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں، امریکی تجزیہ نگار

امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اہم اتحادی سعودی عرب اور خلیجی ممالک مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق، امریکہ کے سیاسی تجزیہ نگار کیتھ پریسٹن نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک قدیم الایام سے امریکی تسلط پسندانہ رویوں کے شکار رہے ہیں، اب امریکہ کی نئی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے یورپی ممالک کو اپنا استقلال اور استحکام دیکھانے کا وقت آگیا ہے۔

یورپ کو امریکی حکومت کی طرف سے کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

کیتھ پریسٹن سے پوچھے گئے سوال کہ کیوں سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک پر امریکہ آنے پر پابندی نہیں ہے، حالانکہ 11 سپتمبر کے حملے میں سعودی شہریوں کے ملوث ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے؟ کہنا تھا: سعودی عرب اور خلیجی ممالک مشرق وسطیٰ میں جاری دہشت گردی کے اصل ذمہ دار ہیں، لیکن امریکہ کے فرمانبردار ہونے کی وجہ سے پابندی سے مستثنی قرار دئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں داخلے کی پابندی ان ممالک پر لگائی گئی ہے جو امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کررہے ہیں یا وہ ممالک جو امریکی مداخلتوں کی وجہ سے خانہ جنگی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سفر کرنے پر پابندی صرف اور صرف تبلیغات کی خاطر لگائی گئی ہے جبکہ دہشت گردی کے روک تھام کے ساتھ اس کا دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری