گرینڈ جرگے کا فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان


گرینڈ جرگے کا فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا کے گرینڈ جرگے نے فاٹا کو ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے فاٹا گرینڈ جرگے کا پشاور میں جرگہ ہوا جس میں مختلف رہنماؤں ایجنسیوں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

جب کہ جرگے میں شامل تمام افراد نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی گئی-

واضح رہے گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں قبائلی علاقوں (فاٹا) کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم کرنے سے متعلق سفارشات کی منظوری دی تھی جس پر افغانستان کے پیٹ میں مڑوڑ اٹھنے لگا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری