مہمند ایجنسی: پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 فوجی شہید


مہمند ایجنسی: پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 فوجی شہید

مہمند ایجنسی میں گذشتہ رات دہشتگردوں کے سرحد پار سے پاکستانی پوسٹ پر حملہ سے 5 جوان شہید اور پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، آئی ایس پی آر نے اطلاع دی ہے کہ مہمند ایجنسی میں گزشتہ رات دہشتگردوں سے مقابلے میں نائیک ثناءاللہ، نائیک صفدر، سپاہی الطاف، سپاہی نیک محمد، سپاہی انور شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر جوانوں کی موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد مشترکہ خطرہ ہیں اور سرحد پر انکی آزادانہ نقل و حرکت روکنا ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ سرحدی سلامتی اور موثر کارروائی کیلئے جوانوں کی سرحد پر موجودگی ضروری ہے۔

جنرل قمر جاوید باجو ہ نے سرحد پر قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور وطن کے دفاع کیلئے جوانوں کی قربانیوں کی تعریف کی۔ جنرل قمر باجوہ نے افغان سرحد پر جوانوں کی موجودگی کی ضرورت پر زور دیا۔

پاک فوج کےسربراہ نےکہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں اور سرحد پر افغانستان کی جانب سےموثرسیکورٹی کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں کی آزادانہ آمدورفت کو روکا جاسکے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری