شمالی کوریا کی طرف سے جاپان کے سمندر میں 4 بیلسٹک میزائل فائر


شمالی کوریا کی طرف سے جاپان کے سمندر میں 4 بیلسٹک میزائل فائر

جاپان کے وزیراعظم نے کہا کہ تین میزائل اُن کے ملک کے خصوصی اقتصادی زون میں گرے، تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شمالی کوریا نے مزید 4 میزائیل جاپان کی طرف فائر کر دیے۔

شمالی کوریا کی طرف سے فائر کیے گئے 4 میزائلوں میں سے 3 میزائل ایک ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے جاپان کے ’ایکسکلو سو اکنامک زون‘ میں جاگرے۔

جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے اس موقع پر کہا کہ ”یہ خطرے کی ایک نئی سطح ہے“۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے یہ میزائل ٹونگ چانگ ری کے علاقے میں فائر کیے جو کہ شمال میں چین کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ نے شمالی کوریا پر کسی میزائل اور جوہری تجربے کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ذرائع کے فوجی حکام نے کہا کہ یہ میزائل پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 36 منٹ پر فائر کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمالی کوریا نے ایک نئی طرز کے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

امریکہ نے شمالی کوریا کے میزائل فائر کیے جانے پر شدید تنقید کی تھی اور کہا کہ اس سے مزید اشتعال انگیزی بڑھے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری