وزیر اعظم آج کویت کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں


وزیر اعظم آج کویت کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں

نواز شریف کویت کے وزیراعظم شیخ جابرالمبارک الحمدالصباح کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیر اعظم نواز شریف آج کویتکے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔

دورے کے دوران نوا ز شریف کویت کی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان روایتی قریبی اور برادارنہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کویت کے وزیراعظم شیخ جابرالمبارک الحمدالصباح کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

دونوں فریق مختلف شعبوں میں معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم کویت کے ممتاز سرمایہ کاروں اور کویت میں مقیم پاکستانیوں کے اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، پٹرولیم کے وزیر شاہد خاقان عباسی، خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری