یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 17 سعودی اہلکار ہلاک


یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 17 سعودی اہلکار ہلاک

یمنی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں سعودی حمایت یافتہ منصور ہادی کے 17 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں القاعدہ اور سبکدوش صدر منصور ہادی کے 17 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

منصور ہادی کے حمایتوں اور یمنی فوج کے درمیان جنوبی یمن کے علاقے القرشیہ میں شدید جھڑپوں کے بعد 17 سعودی حمایت یافتہ اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 20 سے زائد سعودی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

دوسری طرف سعودی جنگی جہازوں نے یمن کے صوبے تعز میں  وادی سیان، الکسارہ اور مقبنہ پر بمباری کی ہے۔

یمنی فوج نے سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نجران میں واقع سعودی فوج کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج نے الساق نامی علاقے میں ایک بکتر بند گاڑی کو بھی تباہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں تاحال خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری