عراقی فوج موصل میں سرکاری عمارتوں کے قریب پہنچ گئی


عراقی فوج موصل میں سرکاری عمارتوں کے قریب پہنچ گئی

عراقی جنگی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز موصل کے علاقے الدواسہ  کی سرکاری عمارتوں کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وفاقی پولیس کے سربراہ شاکر جودت کا کہنا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز کے جوان الدواسہ نامی علاقے کی سرکاری عمارتوں سے صرف چند سو میٹر کے فاصلے پر ہیں اور بہت جلد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کردیا جائے گا۔

شاکرجودت کا کہنا ہے کہ الدواسہ کی آزاد کے بعد موصل کے بائیں جانب کی 80 فیصد سرکاری عمارتوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی ہوجائے گا۔

آج علی الصبح سے الدواسہ اور الحجر نامی علاقوں میں عراقی سیکیورٹی اہلکاروں کی  دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ بہت ان علاقوں کو آزاد کرالیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری