ایرانی ایس 300 میزائل نظام کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اسرائیل جنرل


ایرانی ایس 300 میزائل نظام کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اسرائیل جنرل

اسرائیل کے ایک ریٹائر جنرل کا کہنا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام ایس 300 کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ریٹائرڈ جنرل ابراہیم آسائل کا کہنا ہے کہ ایران مقامی طور پر دفاعی اعتبار سے مضبوط ہوتا جارہا ہے۔

ایران کی ایس 300 میزائل نظام تک رسائی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی جنرل کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس پہلے ایس 300 میزائل سسٹم نہیں تھا، اب ایران نے اس خطرناک میزائل نظام تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

ابراہیم آسائیل کا کہنا ہے کہ ایران نے ایس 300 کو روس سے حاصل کرلیا ہے اب ایرانی مقامی سطح پر بھی ایس 300 تیار کرسکتے ہیں۔

اسرائیل جنرل کا مزید کہنا ہے کہ ایران نے پچھلے دو دھائیوں میں دفاعی لحاظ سے کافی ترقی کی ہے ایرانی ایس 300 سے بھی بہتر درجے کے میزائل تیار کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایس-300 میزائل سسٹم کا ایران کے وسطی علاقے میں کامیاب تجربہ کرنے کے بعد اس کو آپریشنل بنادیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ایران دشمن قوتوں کی نیندیں اڑ گئیں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری