موصل کے دائیں جانب کا الصمود علاقہ آزاد/ المنصور علاقے کی طرف پیش قدمی جاری


موصل کے دائیں جانب کا الصمود علاقہ آزاد/ المنصور علاقے کی طرف پیش قدمی جاری

عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے موصل کے دائیں جانب کے علاقے الصمود کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قادمون یا نینوا کے کمانڈر عبدالامیر رشید یارالله کا کہنا ہے کہ موصل کے دائیں جانب کے علاقے الصمود کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

عبدالامیر رشید یارالله کا کہنا ہے کہ الصمود کے بعد المنصور کو بھی جلد دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔

عراقی فوج نے اس سے پہلے موصل کے دائیں جانب ایک اہم کارروائی کرکے الحریہ نامی پل کو آزاد کرالیا تھا جس کی وجہ سے داعشی دہشت گردوں کا محاصرہ ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری