ہمارے بچوں کے قاتل افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں


ہمارے بچوں کے قاتل افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کے قاتل افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اور اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ باقاعدہ سرحدی انتظام چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے سرحد اس لئے بند کی کہ ہمارے بچوں کے قاتل افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت افغانستان میں موجود شرپسند عناصر سے پاکستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے۔

جبکہ افغانستان بھارت کی پشت پناہی سے پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان اپنے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتا ہے تو پاکستان اس جنگ میں اس کی مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن باہم مربوط ہے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہم خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے نہ صرف قیمتی جانوں کی قربانی دی بلکہ دو ارب ڈالر کا مالی نقصان بھی برداشت کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری