فرانسیسی وزیر دفاع کی لبنانی فوج کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید


فرانسیسی وزیر دفاع کی لبنانی فوج کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید

فرانسیسی وزیر دفاع نے تاکید کی ہے کہ فرانس لبنانی فوج کی حمایت جاری رکھے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی وزیر دفاع نے بیروت میں لبنانی صدر میشل عون سے ملاقات کی ہے۔

فرانسیسی وزیر دفاع جان ایف لوڈریان نے لبنانی حکام سے ملاقات کے دوران تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس لبنانی فوج کی حمایت جاری رکھے گا۔

جان ایف کا کہنا تھا کہ فرانس لبنانی فوج کی حمایت کے بارے میں اپنے کئے ہوئے وعدے پر عمل پیرا ہے جس کے تحت یہ ملک لبنانی فوج کی مدد جاری رکھے گا۔

فرانسیسی وزیر دفاع نے لبنانی ہم منصب یقوب الصراف سے بھی ملاقات کی جس دوران ان کا کہنا تھا کہ لبنانی سرحدوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےلئے لبنان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

لبنانی صدر میشل عون نے فرانسیسی رہنما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فرانس نے لبنانی فوج کی مدد کی ہے جس پر ہم فرانسیسی حکام کے شکرگزار ہیں۔

لبنانی فوج کی حمایت جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے میشل عون کا کہنا تھا کہ اگر لبنانی فوج طاقت ور بنے گی تو دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

واضح رہے کہ فرانسیسی وزیر دفاع گزشتہ ہفتہ کو لبنان کے دورے پر بیروت پہنچے تھے جو آج (منگل کو) جنوبی لبنان میں موجود فرانسیسی فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری