صوابی؛ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن اور سپاہی شہید


صوابی؛ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن اور سپاہی شہید

صوابی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی نے جام شہادت نوش کر لیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، آئی ایس پی آر نے خبر دی ہے کہ ملک آباد کے کمپاﺅنڈ میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا محاصرہ کیا جس کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے ہیں۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جہاں کافی تعداد میں دہشتگرد موجود ہیں جبکہ فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں کے 3 پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 10دہشت گرد مارے گئے تھے۔

جس کے بعد پاکستان میں تعینات افغان نائب سفیرعبدالناصر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اس حملے کیخلاف نہ صرف احتجاج کیا گیا بلکہ ایک احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا گیا تھا۔

جبکہ وزیراعظم نواز شریف، دفتر وزارت خارجہ اور آرمی چیف  نے پاک فوج کے بہادر جوانوں کی شہادت پر فخر مباہات کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری