کھودا پہاڑ، نکلا سفری حکم نامہ


کھودا پہاڑ، نکلا سفری حکم نامہ

ہوم لینڈ سیکورٹی سیکرٹری جان کیلی کے دعوے کے مطابق، منظم تر اور سخت تر ورژن میں 7 ممالک کی فہرست سے فقط عراق کو خارج کیا گیا ہے جبکہ باقی 6 ممالک وہی ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے نئے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے مطابق عراق کے علاوہ انہی پرانے 6 چھ مسلم ممالک کے شہریوں کو امریکہ کا ویزہ نہیں دیا جائے گا۔

ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں پر مزید 90 روز کے لیے سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

نئے حکم نامے میں شامی پناہ گزینوں کی امریکہ داخلے پر مکمل پابندی ہٹا لی گئی ہے جبکہ گرین کارڈ رکھنے والے ان مذکورہ ممالک کے شہریوں پر یہ پابندی اثرانداز نہیں ہو گی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد عدالت نے ٹرمپ کا یہ حکم معطل کرتے ہوئے شہریوں کو داخلے کی اجازت دی تھی۔

تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے اس کے بعد ایک اور نیا حکم نامہ لانے کا اعلان کر دیا تھا۔

جس کے بارے میں ہوم لینڈ سیکورٹی سیکرٹری جان کیلی کا کہنا تھا کہ نیا حکم نامہ پہلے حکم نامے کا زیادہ منظم اور سخت تر ورژن ہوگا۔

تاہم نئے حکم نامے میں کوئی نئی سختی نہیں دیکھی گئی بلکہ الٹا عراقی باشندے اور شامی پناہ گزینوں کی امریکہ داخلے پر پابندی ہٹا لی گئی ہے۔

تاہم ایران، لبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کو 90روز تک امریکہ کا ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا جبکہ پہلے سے حاصل ویزے کار آمد ہوں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری